5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پاک ایران اقتصادی کمیشن کا اجلاس، توانائی کے شعبے میں تعاون پر غور
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان اور ایران کے مشترکا اقتصادی کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون پر غور کیا گیا ? ایران کے نائب وزیر خارجہ سید امیر منشور کی سربراہی میں ایرانی وفد نے اسلام آباد میں مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کی ? ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شعبے میں تعاون سمیت،ایران سے ٹرانسمیشن لائنز کے ذریعے بجلی کی درآمد پر تبادلہ خیال کیا گیا ? بعد میں ایرانی وفد نے پاکستانی حکام کے ساتھ با ضابطہ مذاکرات بھی کئے جن میں توانائی کے دیگر شعبوں میں روابط اور تعاون کے امکانات اور تجاویز پر بات چیت ہوئی ?