5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
شریف برادران کیخلاف 3نیب ریفرنس بحال کرنے کی درخواست خارج
جنگ نیوز -
راولپنڈی…راول پنڈی کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے قائدین ، نواز شریف اور شہباز شریف کیخلاف نیب کے 3 ریفرنسز بحال کرنے کی درخواست خارج کردی ہے ?شریف برادران کے ان کے اہل خانہ کیخلاف 2001 میں بند کئے گئے ریفرنسز بحال کرانے کی درخواست نیب کے سابق ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل عبدالبصیر قریشی نے گزشتہ برس دائر کی تھی ? اس میں حدیبیہ ملز کے قرض کیس ، رائے ونڈ اثاثہ جات اور اتفاق فاؤنڈیرز کیسز بحال کرنے کی استدعا کی گئی تھی?احتساب عدالت نے سماعت مکمل کرنے کے بعد گزشہ ماہ فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ، آج احتساب عدالت نمبر دو کے جج وامق جاوید نے یہ فیصلہ سناتے ہوئے نیب کے وکیل کی درخواست کو اس بنیاد پر خارج کردیا کہ اس پر نیب کے چیئرمین کے دست خط نہیں ہیں?