5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
باغ میں ورزش سے ذہنی امراض میں کمی، عمرمیں اضافہ،برطانوی تحقیق
جنگ نیوز -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…کھلی ہوا اور سر سبز ما حول میں ور زش کر نا جم میں ور زش کر نے سے بہتر ہے کیوں کہ بند کمرے سے باہر ورزش کرنے سے ذہنی صحت پر مثبت اثرا ت مر تب ہو تے ہیں ? اس بات کا انکشا ف بر طا نیہ میں کی گئی ایک حا لیہ تحقیق میں ہوا ہے ?تحقیق کے مطا بق سر سبزما حو ل میں پا نچ منٹ ور زش کر نے سے دل و دما غ پر نہا یت خو شگوار اثرات مر تب ہو تے ہیں اور خو د اعتمادی میں بھی اضا فہ ہوتاہے ? ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہنی امرا ض میں مبتلا افرا د کے لیے سبزے میں وقت گز رانا نہا یت فائدہ مند ثا بت ہو سکتاہے ? ما ہر ین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کھلی ہوا میں ورزش کرنے سے عمو می جسما نی صحت بھی بہتر ہو تی ہے اور عمر میں اضافہ ہو تاہے ?