5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پنجاب میں سرمایہ کاری، کراچی میں کانفرنس، شہبازشریف نے افتتاح کیا
جنگ نیوز -
کراچی …پنجاب سرمایہ کاری بورڈنے پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے کراچی میں سرمایہ کاری کا نفرنس کا انعقاد کیا?پنجاب انوسٹمنٹ سرمایہ کاری کانفرنس کا افتتاح وزیر اعلی? پنجاب شہباز شریف نے کیا اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک سلیم رضا، مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ آصف ، غوث علی شاہ ، کراچی کے ممتاز صنعت کار ایس ایم منیر ، خالد تواب ، سلطان چاؤلہ سمیت دیگرصنعتکار بھی موجود تھے? سرمایہ کاری کانفرنس کا مقصد پنجاب میں بننے والے نئے صنعتی زونز میں سرمایہ کاروں کو دی جانیوالی سہولیات سے آگاہی کرنا اور وہاں موجود انفرااسٹرکچر کی سہولیات سے صنعت کاروں کو آگاہ کرنا تھا ?گورنر اسٹیٹ بینک سلیم رضا نے کہا کہ رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح ساڑھے تین فیصد رہنے کے امکانات ہیں جبکہ آئندہ مالی سال کے لیے اس کا ہدف4.50فیصد رکھا جائیگا ? انہوں کہا ملک میں بجلی کے بحران اور بڑھتے ہوئے افراط زر پر قابو پانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے ہونگے ? انہوں نے کہا کہ ملکی جی ڈی پی کے تناسب سے6سے آٹھ فیصد رقم انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے مختص کی جائے تو اس سے سالانہ معاشی ترقی کے ہدف کو سالانہ سات فیصد تک لے جایا جاسکتا ہے ?کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاق ایوانہائے تجارت وصنعت پاکستان کے سابق صدر ایس ایم منیر نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے یوٹیلٹی ٹیرف میں کمی کرنی چاہئے ? انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بجلی اور گیس کے نرخ دیگر ملکوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں ? دلچسپ امر یہ ہے کہ ایک کانفرنس کراچی میں جبکہ دوسری پنجاب سرمایہ کاری کانفرنس گورنر ہاؤس لاہور میں ہورہی ہے جس میں گورنر پنجاب اپنے صوبے کے صنعت کاروں کو سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلات بتارہے ہیں?