تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پشاور: توانائی بچاؤ مہم پر عمل درآمد کیلئے دفعہ144 نافذ

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور انتظامیہ نے توانائی بچاؤ مہم پر عمل درآمد کیلئے دفعہ144 نافذ کردی گئی جس کے تحت رات آٹھ بجے تمام مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند کئے جائیں گے ?ضلعی رابطہ آفیسر پشاور سراج احمد کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پشاور کی تمام مارکیٹیں اور دکانیں رات آٹھ بجے بند کردی جائینگی، اشتہاری بورڈز کی بجلی بند کی جائیگی? ہوٹلز انتظامیہ کو صرف چالیس فیصد بجلی استعمال کرنے کا حکم دیا گیا ہے? رات آٹھ بجے کے بعد سینما ہال بند کرنے ،سی این جی فلنگ اسٹیشنز اور پارکوں میں برقی قمقموں میں50 فیصد کمی کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان احکامات پر عمل درآمد نہ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.