5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ممبئی حملہ کیس:بھارتی عدالت نے اجمل قصاب کو مرکزی مجرم قرارد یدیا
جنگ نیوز -
ممبئی …بھارت کی خصوصی عدالت نے ممبئی حملے کے مقدمے میں اجمل قصاب کو مرکزی مجرم قراردے دیا گیا، جبکہ فہیم صدیقی اور صباح الدین کو بری کردیا گیا ہے? بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اجمل امیر قصاب کو 26نومبر 2007کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا? کیس کی سماعت 369دن جاری رہی? اجمل قصاب پر ایک ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل فرد جرم عائد کی گئی، جس میں ان پر 86 الزامات عائد کئے گئے?ان کے خلاف ایف بی آئی کے ایجنٹوں سمیت 658گواہیاں پیش کی گئیں?بھارتی عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اجمل قصاب پر لگائے گئے تمام الزامات درست ہیں، جبکہ فہیم انصاری اور صباح الدین جن پر اجمل قصاب کو نقشے دینے کا الزام تھا ، کا کوئی جرم ثابت نہیں ہوا? فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اجمل قصاب نے بھارت کے خلاف جنگ کی، جس کی سازش پاکستان میں تیار کی گئی? اس سازش میں حافظ سعید اور ذکی الرحمن لکھوی شامل تھے? واضح رہے کہ بھارتی شہری ممبئی میں26نومبر کو ہونے والے حملوں میں 166سے زائد افراد ہلاک جبکہ 300سے زائد زخمی ہوگئے تھے? بھارتی ٹی وی کے مطابق اجمل قصاب نے فیصلہ سننے کے بعد عدالت میں چیخنا چلانا شروع کردیا ?اجمل قصاب کو اگلی پیشی پر سزا سنائے جانے کا امکان ہے?