تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

فیصل آباد:خاتون سے بدسلوکی میں ملوث انسپکٹر گلناز خالدکی ترقی

جنگ نیوز -
فیصل آباد…فیصل آباد میں تھانہ سول لائن میں خاتون پر تشدد اور بدسلوکی میں ملوث انسپکٹر گلناز خالد کو قائم مقام ایس ایچ او تھانہ وومن تعینات کردیا گیا?فیصل آباد تھانہ سول لائن میں کیپٹن ڈاکٹر عابدہ حمید کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں میں خواتین اہلکار بھی شامل تھیں? فوٹیج میں دکھا ئی دینے والی وردی میں ملبوس خاتون ہی انسپکٹر گل ناز خالد ہیں? فوٹیج میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ زمین پر گر ی ہوئی ڈاکٹر عابدہ حمید کی چیخیں سن کر یہ باوردی خاتون ہنس رہی ہیں ? اسی انسپکٹر گل ناز خالد کواب شاید انعام کے طور پر ایس ایچ او تھانہ وومن تعینات کردیا گیا ہے? جبکہ دوسری جانب ان کی ایک ساتھی زاہدہ طارق کو اسی تشدد میں ملوث ہونے کی بنا پر معطل کیا گیا تھا?کیا کوئی سمجھ سکتا ہے کہ ایک ہی واقعہ میں ایک کو سزا اور ایک کو انعام ؟یقیناً پولیس کا کام پولیس ہی جانے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.