5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
لاہور:شعیب ملک کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرفیصلہ محفوظ
جنگ نیوز -
لاہور…کرکٹرشعیب ملک کیخلاف دھوکا دہی اورعوام کے اعتمادکوٹھیس پہنچانے سمیت مختلف الزامات میں اندراج مقدمہ کی درخواست پرعدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا? ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لاہورملک محمد رفیق کی عدالت میں یہ درخواست مقامی وکیل محمود الحسن گیلانی نے دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیاتھاکہ انہوں نے کرکٹرشعیب ملک کیخلاف دھوکا دہی اور عوامی اعتماد کوٹھیس پہنچانے کے الزامات میں مقدمہ درج کرانے کیلئے تھانہ ریس کورس میں درخواست دی مگر پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی ?ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا?