تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کراچی: نجی بینک میں ڈکیتی کرنیوالے گروہ کا اہم رکن ڈھرکی سے رفتار

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں گذشتہ ہفتے نجی بنک سے16لاکھ روپے سے زائدکی رقم لوٹنے والے گرو ہ کا اہم رکن ڈھرکی سے گرفتارکرلیاگیا? کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں جیل چورنگی کے قریب واقع نجی بنک میں6مسلح ملزمان داخل ہوئے اورسکیورٹی گارڈزسمیت بنک عملے کویرغمال بناکر16لاکھ روپے سے زائدکی رقم لوٹ کرباآسانی فرارہوگئے تھے?سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج سے تحقیقات کا آغاز کیا گیا جس پراسپیشل انوسٹی ٹیم نے اندرون سندھ ڈہرکی مین چھاپہ مار کر ایک ملزم رحیم بخش کو گرفتار کر لیا ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.