5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
لاہور: ساندہ کے علاقہ میں مسافر بس نے ماں بیٹے کو کچل دیا
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں بند روڈ پر ساندہ کے علاقہ میں مسافر بس نے ماں بیٹے کو کچل دیا?ریسکیوذرائع کے مطابق مسافر بس لاہور سے صادق آباد جارہی تھی کہ بند روڈ پر بڑے ساندہ کے قریب اندھیرے کے باعث سڑک پار کرتے ماں ، بیٹے پر چڑھ دوڑی جس سے ماں اور اس کا 6 سالہ بیٹا موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ?پولیس دونوں نعشوں کو قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ بھجوا دیا ہے ،تاہم دونوں نعشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے?