5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ریلوے میں جونیئرآڈیٹر کی بھرتی روکنے کیخلاف بیروز گارافراد سراپا احتجاج
جنگ نیوز -
لاہور…ریلوے میں جونیئرآڈیٹر کی نئی بھرتی روکنے کیخلاف بے روز گارافراد سراپا احتجاج بن گئے?انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھرتی کا نیا شیڈول جاری کرنے کی بجائے موجودہ طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی بھرتی کا عمل مکمل کیا جائے? ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور کے دفتر کے باہر پر امن احتجاج کرنے والے بے روز گاروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے جونیئر آڈیٹر کی خالی آسامیوں کیلئے تحریری امتخان پاس کر لیاتھا اور آج انہیں ٹائپنگ ٹیسٹ کیلئے بلایا گیا? لیکن ٹائپنگ ٹیسٹ لینے کی بجائے ایک نوٹس لگادیا گیا ،جس میں لکھا گیا ہے کہ جونیئر آڈیٹر کی خالی آسامیوں پرنئی بھرتی تاحکم ثانی روک دی گئی ہے جس کے خلاف بے روز گار سراپا احتجاج بن گئے?ان کا کہنا تھا کہ وہ دور دراز سے ٹیسٹ دینے آئے تھے،اب انہیں مایوسی ہوئی ہے?