تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

صدر کے دو عہدوں کیخلاف کیس کی سماعت ، التوا پرعدالت کی برہمی

جنگ نیوز -
لاہور…لاہورہائی کورٹ میں صدر آصف زرداری کے دوعہدوں کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران وفاقی حکومت کی طرف سے التوا لینے کی درخواست پرپانچ رکنی فل بینچ برہم ہوگیا?بنچ کے سربراہ جسٹس اعجازچوہدری نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عدالت کوکیاسمجھ رکھاہے؟?فل بینچ کے روبرو صدر کے د وعہدوں کیخلا ف کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ڈپٹی اٹارنی جنرل تنویرہاشمی نے عدالت سے استدعا کی کہ اٹارنی جنرل ،سپریم کورٹ میں مصروف ہیں اس لیے سماعت ملتوی کردی جائے ? جسٹس چوہدری افتخارحسین نے کہا کہ پانچ جج عدالت آتے ہیں ،لیکن آپ التوامانگ لیتے اوراٹھ کرچلے جاتے ہیں ?جسٹس اعجاز چوہدری نے کہاکہ کیوں نہ عدالت وفاق کو جرمانہ کر دے یا پھر درخواست گزار کی عبوری دادرسی کردی جائے?عدالت نے کہا کہ اگر اٹارنی جنرل اتنے ہی مصروف ہیں تواس عہدے پرکیوں فائز ہیں ? ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ سابق اٹارنی جنرل انورمنصورخان نے درخواستوں کی باقاعدہ سماعت کیلئے جوبیان دیے تھے وہ اس سے اتفاق نہیں کرتے، اس پر عدالت نے سخت ناراضگی کااظہارکیا اوران سے کہا کہ وہ اپنی حد میں رہیں وگرنہ یک طرفہ کارروائی شروع کردی جائیگی?اس موقع پردرخواست گزاراے کے ڈوگر نے استدعا کی کہ حکومت کوآخری موقع دے دیاجائے جس پر عدالت نے کارروائی سترہ مئی تک ملتوی کردی? عدالت نے گورنرسلمان تاثیر کی اہلیت کے خلاف کیس پر بھی کارروائی سترہ مئی تک ملتوی کردی?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.