5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
دوڑنے کے بعد چیری کا جوس پینا انتہائی مفید ہے،جدید تحقیق
جنگ نیوز -
واشنگٹن …سینٹرل مانیٹرنگ …چیری کا ذائقہ صرف کھانے میں ہی بھلا نہیں لگتا بلکہ اس کے کئی طبی فوائد بھی موجود ہیں? امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دوڑنے اور دیگر جسمانی ورزشوں کے بعد چیری کا جوس پینا انتہائی صحت بخش ہے? ماہرین کا کہنا ہے کہ چیری کا جوس پینے سے نہ صرف تھکان کا احساس کم ہوتا ہے بلکہ دوڑنے کی وجہ سے پٹھوں میں ہونے والے درد اور کھچن سے بھی نجات ملتی ہے? ماہرین کا کہنا ہے کہ چیری میں قدرتی طور پر موجود Antioxidants قوتِ مدافعت مضبوط بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں?