تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

بے نظیرکے قتل کا ذمہ دار کوئی بھی ہو نہیں بچے گا ،وزیر اعظم

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بے نظیرکی شہادت کاجو بھی ذمے دارہوا وہ نہیں بچے گا،اسے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،انہوں نے یہ بات قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کہی?ان کا کہنا تھا کہ قو می اسمبلی اجلاس کے دوران وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر کی شہادت پر یواین کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد اس میں شامل تمام افسران کواوایس ڈی بنایا ہے? بینظیرکی جائے شہادت دھونے کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی ہے?بھارت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی وزیر عظم من موہن سنگھ سے ملاقات سے قبل میاں نواز شریف سمیت تمام سیاسی قیادت کو اعتماد میں لیا?من موہن سنگھ نے ملاقات میں پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا اور مسئلہ کشمیر ، سیاچن اور سر کریک سمیت تمام امورپر مذاکرات شروع کرنے پر رضا مندی ظاہر کی?لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بجلی کے بحران پر قصور ان کا نہیں ہے، تاہم اس کے حل کے لیے اقدامات شروع کیے جاچکے ہیں? انہوں نے کہا کہ تمام ادارے پارلیمنٹ کے تحت کام کر رہے ہیں،آرمی چیف نے کئی مرتبہ ان کیمرہ بریفنگ دی جس کی اس سے پہلے مثال نہیں ملتی،پارلیمنٹ کا بالا دست بنا دیا ہے?انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کی اتفاق رائے سے منظوری ہوئی ہے اس سے زیادہ سیاسی بلوغت کیا ہو گی?انہوں نے کہا کہ احتساب بل پر اگر اب بھی تحفظات ہیں تو دوبارہ بیٹھ کر دور کئے جا سکتے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.