تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ایرانی نائب وزیر خارجہ امیر منصور کی وزیر اعظم سے ملاقات

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ پاک ایران معاشی تعاون میں اضافے کیلئے گیس پائپ لائن منصوبے اوربجلی اورتیل کی ترجیحی بنیادوں پر فراہمی اہم ہے? ایران کے نائب وزیر خارجہ امیر منصورنے وزیر اعظم ہاؤس میں وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سے ملاقات کی ، جس میں دوطرفہ تعلقات،خطے کی صورت حال اور مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا? وزیر اعظم کاکہناتھاکہ اگست میں ہونے والے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس سے دوطرفہ تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے میں مدد ملے گی ?وزیراعظم نے دورہ ایران کی دعوت قبول کرلی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.