5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کراچی:دو گروپوں میں تصادم،20 سے زائد افراد زیر حراست
جنگ نیوز -
کراچی... . .. . . .کراچی کے علاقے عیسی? نگری میں تین گھنٹے تک جاری رہنے والے دو گروہوں کے درمیان تصادم کے بعد رینجرز نے سرچ آپریشن کیا،جس میں دو درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا?پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے عیسی? نگری میں لین دین کے معاملے پر دو گروہوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس نے بعد میں تصادم کی صورت اختیار کرلی?مشتعل افرادنے ہوائی فائرنگ کی اور سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک معطل کردی?واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورت حال پر قابو پایا اور ٹریفک بحال کرادی?تاہم اسلحے کی موجودگی کے انکشاف پر رینجرز نے ایک رہائشی عمارت کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا?کئی گھنٹے جاری رہنے والے سرچ آپریشن میں رینجرز نے خواتین پولیس اہلکاروں کی مدد سے گھر گھر تلاشی لی جبکہ دو درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا گیا?