5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سری لنکا: سابق آرمی چیف کے خلاف کورٹ مارشل روکنے کا حکم
جنگ نیوز -
کولمبو …جنگ نیوز… سری لنکا کی کورٹ آف اپیل نے سابق آرمی چیف سراتھ فونسکا کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی روکنے کا حکم دیدیا? عدالت نے حکم دیا کہ فوجی ٹریبونل جس نے 16 مارچ سے جنرل فونسکا کے خلاف اپیلوں کی سماعت شروع کررکھی ہے اپنی کارروائی اس وقت روک دے جب تک عدالت کا فیصلہ سامنے نہیں آتا? جنرل سراتھ فونسکاپر الزام ہے کہ انہوں نے فوج میں ملازمت کے دوران ہی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردیا تھا جو کہ ادارے کے قوانین کے خلاف ہے ?