تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

دہشتگردی کے خلاف جنگ:پاکستان کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،مصطفی کمال

جنگ نیوز -
واشنگٹن…سابق سٹی ناظم کراچی اورایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید مصطفے? کمال نے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں بے مثال ہیں جسے امریکہ یادنیاکاکوئی ملک نظراندازنہیں کرسکتا?انہوں نے یہ بات واشنگٹن میں ممتازامریکی تھنک ٹینک ” یونائٹڈ اسٹیٹس انسٹی ٹیوٹ آف پیس “ کے زیراہتمام منعقدہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی? فورم کے میزبان انسٹی ٹیوٹ کے پاکستان اور افغانستان ورکنگ گروپ کے ڈائریکٹر جے الیگزینڈر تھیئر ( J Alexander Thier) تھے? فورم میں کئی امریکی پروفیسرز، صحافی اوردیگر تھنک ٹینک کے ارکان بھی شریک تھے ? مصطفے? کمال نے کہاکہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ بن چکی ہے اورپوری دنیاآج اس سے نبردآزماہے?انہوں نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے،پاکستان نے صرف خطہ ہی کونہیں بلکہ دنیاکودہشت گردی سے محفوظ رکھنے اور امن کیلئے بیش بہاقربانیاں دی ہیں،پاک فوج ،دیگرسیکوریٹی فورسزاورپولیس کے ہزاروں افسروں اورجوانوں نے اس جنگ میں اپنی جانیں دیں اورآج بھی دے رہے ہیں?انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی ان بے مثال قربانیوں کو دنیا نظرانداز نہیں کرسکتی?انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جہاں فوجی طاقت استعمال کی جارہی ہے وہیں اس جنگ کوکامیاب بنانے اور دہشت گردی کے اسباب کوختم کرنے کیلئے پاکستان اورافغانستان میں گڈگورننس ضروری ہے?انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان میں ایک حقیقی جمہوری معاشرے کے قیام کیلئے ضروری ہے کہ ملک سے فیوڈل سسٹم کا خاتمہ ہو اور 98فیصدغریب اورمڈل کلاس عوام کی حکمرانی ہو? انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جے الیگزینڈر تھیئرنے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے سابق سٹی ناظم مصطفے? کمال کے خیالات سے اتفاق کیااور پاکستان میں صحیح جمہوری اورلبرل معاشرے کے قیام اورسوشل سیکٹرمیں ایم کیوایم کے نمائندوں کی خدمات کوسراہا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.