5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ڈرون حملے:500سے زائدشدت پسند ہلاک ہوئے،امریکی حکام
جنگ نیوز -
واشنگٹن...... ... .امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ دوسالوں کے دوران ڈرون حملوں میں500سے زائدشدت پسند ہلاک ہوئے?جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد30کے قریب ہے?امریکی حکام کے اعدادوشمارکے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقوں میں2008 میں شروع کیے گئے سی آئی اے کے ڈرون حملوں میں اب تک500سے زائدشدت پسندہلاک ہوئے ہیں?ان میں سے اکثریت نچلی سطح کے جنگجو ؤں کی ہے ?امریکی انسداد دہشت گردی کے ایک عہدیدارکا کہنا ہے کہ ان حملوں میں تقریباًٍ14 ہائی لیول اوردودرجن کے قریب درمیانی سطح کے القاعدہ اورطالبان رہنما مارے جاچکے ہیں جن کا رکارڈ سی آئی اے کے پاس ہے?نوے فیصدمرنے والے عام جنگجو تھے تاہم جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعدادتیس سے زائد نہیں?اس سوال پر کہ قبائلی علاقوں تک رسائی انتہائی مشکل ہے، شہریوں کی صحیح تعدادکیسے معلوم ہوسکتی ہے?ان کا کہناتھا کہ سی آئی اے کے اپنے ذرائع ہیں جبکہ ڈرون حملے مکمل انٹیلے جنس کے بعد کیے جاتے ہیں اس لیے شہریوں کی زیادہ ہلاکتیں ممکن نہیں ہیں?دوسری جانب برطانوی خبررساں ایجنسی کے اعدادوشمار کے مطابق ڈرون حملوں میں 850سے زائدافراد ہلاک ہوچکے ہیں?ان میں شہری بھی شامل ہیں?امریکا کی جانب سے یہ اعدادوشمار گزشتہ دنوں پاکستانی اخبارات میں شائع ہونے والی ان رپورٹس کے بعد سامنے آئے ہیں جن میں کہا گیا تھاکہ دوسالوں میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملوں میں 600سے زائدشہری جاں بحق ہوچکے ہیں?