5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
امریکاکی جنوبی ریاستوں میں سیلاب سے22 افرادہلاک
جنگ نیوز -
کنیٹکی. . .. . .. امریکاکی جنوبی ریاستوں میں طوفان اورسیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22 ہوگئی ?ریاست کینٹکی میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ? کنیٹکی کے گورنر سٹیو بیشر نے ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے4 افراد ہلاک ہوئے ہیں ? انہوں نے مرکزی حکومت سے نقصانات کے ازالے کے لئے مدد کی درخواست بھی کی ?مسی سپی ایمرجنسی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق ریاست میں 10 افراد ہلاک ہوئے اور کئی مکانات کو نقصان پہنچا ? ریاست ٹینیسی کے علاقہ نیشاویلی میں موسلادھاربارشوں اور سیلاب سے 11 افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے? ہزاروں گھروں میں سیلابی پانی داخل ہو گیا جس کے بعد کاروباری مراکز اور سکول بند کردیے گئے ہیں اور ہوٹلوں میں مقیم 15سو سیاح علاقہ چھورنے پر مجبور ہوگئے ? ریاست کی ایمرجنسی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق مرکزی اور مغربی علاقوں میں شاہراہیں اور گلیاں زیر آب آگئی ہیں اورسیکڑوں لوگ اپنے گھروں میں محصورہوگئے ہیں?پانی میں پھنسے ہوئے افرادکو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ? وائٹ ہاوس کے ترجمان کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے ریاست ٹینیسی اور Kentuckyکے گورنروں کو فون کر کے جانی نقصان پر افسوس کااظہار کیا اور فوری امداد کی یقین دہانی کرادی ?