تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

آسٹریلوی عدالت نے بھارتی شہری کو 8 ماہ جیل سنا دی

جنگ نیوز -
ملبورن …جنگ نیوز… آسٹریلوی عدالت نے انشورنس لینے کیلئے اپنی گاڑی کو خود آگ لگانے اور نسلی تعصب کا نشانہ بننے کا دعوی? کرنے والے بھارتی شہری کو 8 ماہ جیل سنا دی? 28 سالہ بھارتی شہری جسپریت سنگھ نے 8 جنوری کو انشورنس کمپنی سے گیارہ ہزار ڈالر کا کلیم حاصل کرنے کیلئے اپنی گاڑی پر 15 لیٹر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی لیکن اس عمل کے دوران خود جسپریت سنگھ کو 30 فیصد جلنے کے زخم آئے جس کی وجہ سے وہ ایک ماہ تک ہسپتال رہا اور اسے سکن ڈرافٹنگ کروانی پڑی تاہم بعد ازاں پولیس کی تفتیش پر اس نے بتایا کہ اسے چار آسٹریلوی شہریوں نے نسلی تعصب کا نشانہ بنایا اور حملہ کرکے اس کو گاڑی سمیت جلانے کی کوشش کی? جسپریت سنگھ نے بعد ازاں مقدمے کی کارروائی کے دوران عدالت میں اپنے جرم کو تسلیم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنی فورڈ سیڈان گاڑی کو خود آگ لگائی کیونک وہ بری طرح مالی مسائل میں پھنسا ہوا تھا? آسٹریلوی شہر ملبورن کی عدالت نے سنگھ کی طرف سے اعتراف جرم اور اپیل کے بعد اس کی سزا دو سال سے کم کر کے 8 ماہ کر دی? جسپریت سنگھ 2007ء میں اپنی طالبعلم بیوی کے ویزے پر آسٹریلیا آیا تھا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.