5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
درختوں سے عالمی حدت پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے، ماہرین
جنگ نیوز -
ایڈنبرگ …جنگ نیوز…اسکاٹ لینڈ کے ماہرین ماحولیات نے تازہ ترین تحقیق سے ثابت کیا ہے کہ پودے اور درخت عالمی حدت کو کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں جبکہ پودوں اور درختوں سے خارج ہونے والی میتھین گیس کی مقدار بہت کم ہوتی ہے? ایڈنبرگ یونیورسٹی کے سکول آف جیو سائنسز کی ماہر اینڈلی میکلیوڈ نے پودوں کے گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں کردار بارے تحقیق کی جس کے دوران انہوں نے پودوں میں پائے جانے والے مادے پیکٹین کی مدد سے مصنوعی پتا بنایا اور اس مصنوعی ضتے کو سورج کی روشنی میں رکھ کر پیدا ہونے والی میتھین گیس کی مقدار کی پیمائش کی جس سے معلوم ہوا کہ کاربن کی مقدار تقریباً نہ ہونے کے برابر تھی جبکہ پودوں کے پتے، تنے اور شاخوں میں میتھین گیس زیادہ مقدار میں جمع نہیں ہو سکتی جس سے ماہرین نے اخذ کیا ہے کہ عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی حدت پر قابو پانے کیلئے پودوں اور درختوں سے بھی مدد لی جا سکتی ہے? واض حرہے کہ قبل ازیں سائنسدانوں نے گرین ہاؤس گیسز اور کاربن کے اخراج کا ذمہ دار کسی حد تک بعض پودوں کو قرار دیا تھا جبکہ حالیہ تحقیق میں ماہرین نے ثابت کیا ہے کہ پودوں کے پتوں میں میتھین (کاربن والی گیس) بہت معمولی مقدار میں پائی جاتی ہے?