تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

جرمن حکومت نے یونان کیلئے 29.6 ارب ڈالر امدادی پیکج کی منظوری دیدی

جنگ نیوز -
برلن …جنگ نیوز…جرمن حکومت نے بدترین مالی بحران کا شکار یونان کیلئے 29.6 ارب ڈالر امدادی پیکج کی منظوری دے دی تاہم بل کی حتمی منظوری جرمن پارلیمنٹ سے لازمی ہے جس کے بعد صدر باضابط طور پر بل پر دستخط کریں گے? یوریپین یونین کے ذرائع کے مطابق یونان خطیر بیل آؤٹ پیکج کی پہلی قسط تیرہ مئی کو وصول کریگا?عالمی مالیاتی فنڈ علیحدہ یونان کو تین سال میں 30 ارب یورو کا قرضہ فراہم کرے گا?گزشتہ روز برسلز میں یورو زون کے وزراء خزانہ نے یونان کو مجموعی طور پر اسی ارب ڈالر یورو امدادی پیکج فراہم کرنے کی منظوری دی تھی?یونان کی معیشت پر قرضوں کا بوجھ چار سو ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے?یونان نے معیشت کو دیوالیہ پن سے بچانے کیلئے تنخواہوں اور پنشن میں کمی جبکہ ٹیکسوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.