5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کشیدگی کے خاتمہ تک اسرائیل کے ساتھ مشترکہ فوجی مشق نہیں کی جائیگی،ترکی
جنگ نیوز -
استنبول …جنگ نیوز… ترکی نے کہا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمہ تک اسرائیل کے ساتھ کوئی بھی مشترکہ فوجی مشق نہیں کی جائے گی? ترک وزیر خارجہ احمد داؤتو اوگلو نے کہا ہے کہ مشرق وسطی کے خطے میں پرامن سفارتکاری ترکی کی اولین ترجیحات میں ہے اور مشرق وسطی میں اسرائیل کی وجہ سے پیدا شدہ کشیدگی تک اس کے ساتھ کوئی مشترکہ فوجی مشق نہیں کی جائے گی? یونیورسٹی آف آکسفورڈ سینٹ انتھونی کالج کے طالبعلموں سے خطاب کے بعد سوالات کا جواب دیتے ہوئے ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں اور ترک سرزمین صیہونی قوم کیلئے”سیف زون“ میں شمار ہوتی ہیں لیکن ترکی امن مخالف سرگرمیوں کا مخالف ہے کیونکہ اس سے خطے میں اعتماد کے ماحول کو نقصان پہنچتا ہے? انہوں نے کہا کہ غزہ میں جو حالات ہیں ترکی ان کو برداشت نہیں کر سکتا اور تیاریوں کیلئے فوجی مشقوں کی اہمیت ہونے کے باوجود ہم پرامن سفارتکاری کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں?