5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
یارن اور کپاس کابحران ، ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے تجاویز دیدیں
جنگ نیوز -
اسلام آباد…آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے وزارت ٹیکسٹائل کو ملک میں یارن اور کپاس کابحران حل کرنے کے لیے تجاویز دے دیں?وزارت ٹیکسٹائل کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائل سیکٹر اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے الگ االگ وزارت ٹیکسٹائل کو تجاویزُ پیش ?کیں?وزارت ٹیکسٹائل کو ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کے نمائندوں نے جو تجاویز دی ہیں ان میں یارن کی برآمد پر 25فی صد ڈیوٹی عائد کرنا یا اس کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ کپاس کی نئی فصل کے آنے تک اس کی برآمد پر بھی مکمل پابندی لگانے کی تجاویز دی گئی ہیں?جبکہ اپٹما نے جو تجاویز دی ہیں ان میں یارن کی برآمدی حد35ہزار ٹن ماہانہ سے بڑھاکر40ہزار ٹن کرنا اور یارن کی کم سے کم برآمدی قیمت تین ڈالر 25 سینٹ فی کلو گرام مقرر کئے جانے کی تجاویز دی گئی ہیں ?