5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
تاریخ میں پہلی بارامریکا نے جوہری ہتھیاروں کی تعداد ظاہر کردی
جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکا نے تاریخ میں پہلی بار اپنے جوہری ہتھیاروں کی تعداد ظاہر کردی?پانچ ہزار ایک سو تیرہ نیوکلیئر وارہیڈز ذخیرے میں شامل ہیں?پینٹاگون نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ امریکا کے پاس جوہری ہتھیاروں کا سب سے بڑا ذخیرہ انیس سو سڑسٹھ میں تھا? جب ان کی تعداد اکتیس ہزار دو سو پچیس تھی? جس میں چوراسی فیصد کمی آچکی ہے? اور تیس ستمبر دو ہزار نو تک وارہیڈز پانچ ہزار ایک سو تیرہ رہ گئے ہیں? اقوام متحدہ کے زیراہتمام این پی ٹی جائزہ کانفرنس کے موقع پر امریکا کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کی تعداد ظاہر کرنے کا مقصد دنیا بھر میں جوہری عدم پھیلاؤ اور ایٹمی اسلحے میں کمی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے?