تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

زیادہ ٹی وی دیکھنے سے بچوں کی ذہانت میں کمی، موٹاپے میں اضافہ

جنگ نیوز -
ٹورنٹو…سی ایم ڈی…سائنسدانوں نے دعوی کیا ہے کہ ٹی وی زیادہ دیکھنے والے بچوں میں نہ صرف ذہانت کی کمی واقع ہوتی ہے بلکہ وہ موٹاپے کا بھی شکار ہوتے ہیں?کینیڈا کے ایک جریدے میں شائع ہونے والی اس مطالعاتی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ عام طو رپر 2سال کے بچے ہفتہ میں اوسطاً 8.8گھنٹے جبکہ 4سال کے بچے ہفتہ میں اوسطاً14.8گھنٹے ٹی وی دیکھتے ہیں? رپورٹ کے مطابق وہ بچے جو معمول سے زیادہ وقت ٹی وی دیکھنے میں گزارتے ہیں، کی ریاضی کی صلاحیت میں 6فیصد، کلاس پر توجہ میں 7فیصداور ان کے ہوم ورک کرنے کی صلاحیت میں 9فیصد کمی واقع ہوتی ہے? اس کے ساتھ ساتھ ان میں Snacks کے استعمال میں بھی10فیصد اضافہ ہوتا ہے جس سے ان کی جسامت5فیصد بڑھ جاتی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.