5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
امریکا نے شام پر پابندیوں میں مزید ایک سال کی توسیع کردی
جنگ نیوز -
نیو یارک…امریکا نے دہشت گردوں کی پشت پناہی اور تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے حصول کی کوششوں کا الزام لگاتے ہوئے شام پر پابندیوں میں مزید ایک سال کی توسیع کردی?صدر اوباما نے کانگریس کو دیے گئے پیغام میں تسلیم کیا کہ شامی حکومت نے عراق میں غیرملکی جنگجوؤں کے داخلے کو روکنے میں معمولی پیشرفت کی ہے? مگر الزام لگایا کہ شام کی جانب سے دہشت گرد گروپوں کی مسلسل حمایت، وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور میزائل پروگرام کے حصول کی کوششیں امریکا کی قومی سلامتی، خارجہ پالیسی اور معیشت کیلئے مستقل اور غیرمعمولی خطرہ بنی ہوئی ہے? انہوں نے شام سے مطالبہ کیا کہ پابندیوں کا سبب بننے والے عوامل کودورکرے تاکہ مستقبل میں ان پابندیوں کو ہٹایا جاسکے?