5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ورلڈ ٹی20:کیوی زمبابوے اورآئیر لینڈ انگلینڈ کے مد مقابل ہونگے
جنگ نیوز -
سینٹ لوشیا…ورلڈ ٹوئنٹی20 میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے?پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ زمبابوے سے اور دوسرے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم آئر لینڈ کے مد مقابل ہوگی?گروپ بی کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کا زمبابوے سے مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا، کیوی کپتان ڈینئل ویٹوری نے کہا ہے کہ انکی ٹیم زمبابوے کو آسان نہیں لے رہی ہے، زمبابوے کی طرف سے حالیہ دنوں میں ایلٹن چگمبورا ایک منجھے ہوئے آل راؤنڈر کی حیثیت سے ابھرے ہیں، وارم اپ میچوں میں ان کی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے زمبابور کی ٹیم نے پہلے آسٹریلیا اور پھر پاکستان کو شکست دی?نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی میچ میں نیتھن مک کولم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا، انہوں نے نہ صرف اننگز میں بالنگ کا آغاز کیا تھا بلکہ بیٹنگ میں بھی اپنے جوہر دکھائے?نیوزی لینڈ اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان اس سے قبل کوئی ٹوئنٹی20 میچ نہیں کھیلا گیا ہے، کسی بھی طرز کی کرکٹ میں دونوں ٹیموں کا آخری بار ٹکراؤ2005 میں ہوا تھا?دوسرے کھیلے جانے والے میچ میں آئیرلینڈ کا مقابلہ انگلینڈ سے پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے ہوگا، انگلینڈ کی جانب سے پہلے میچ میں دھواں دار بیٹنگ کرنے والے ایوان مورگن2007 کے ورلڈ کپ میں آئیرلینڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ اپنے ہی سابق ساتھیوں کے خلاف وہ کیسی کارکردگی دکھاتے ہیں?