تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پاپ کارن ڈائٹنگ کرنے والے افراد کے لئے انتہائی مفید ہے،تحقیق

جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…گرما گرم پاپ کارن بچوں اور بڑوں سب ہی کی پسند ہوتے ہیں تاہم بہت سے لوگ پاپ کارن کے طبی فوائد سے ناآشنا ہیں ? لندن کے ایک کالج میں پاپ کارن پر کی جانے والی ایک تحقیق کے بعد ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ پاپ کارن میں موجود غذائیت بھوک کی اشتہا کو کم کرتی ہے جو ڈائٹنگ کرنے والے افراد کے لئے انتہائی مفید ثابت ہوسکتا ہے? ماہرین کا کہنا ہے کہ پاپ کارن میں وٹامن بی کی ایک وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو جسمانی قوت بڑھانے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.