5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ویمنز، وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کوہرادیا
جنگ نیوز -
سینٹ کٹس…آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئینٹی ویمنز ایونٹ کے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو اکیاسی رنز سے شکست دیدی ?سینٹ کٹس میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی ویمنز ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹ پر ایک سو چھیاسٹھ رنز بنائے? ایلیسی ولانی نے پینتالیس جبکہ لہیہ پولٹن نے چوالیس رنز کی اننگز کھیلی ، پاکستان کی ثنا میر ، عروج ممتاز اور ساجدہ شاہ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا? جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم پچیاسی رنز بناکر آؤٹ ہوگئی? ارمان خان سترہ رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں ? ایلیس پیری نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا?