5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
”مائی نیم از خان“ کی مصری عوام میں بے پناہ مقبولیت
جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ” مائی نیم از خان“ کی مصر ی عوام میں مقبو لیت کا یہ عالم ہے کہ نمائش کے دو ماہ بعد بھی اس فلم کودیکھنے کے لیے سنیماؤں میں بھیڑلگی ہوئی ہے?9/11رونما ہونے کے بعد امر یکا میں اسلا م دشمنی کی بنیا د پر بننے والی فلم”مائی نیم ازخان“ اپنی نمائش کے پہلے 4ہفتوں میں ریکارڈایک ملین مصری پاونڈ کا بزنس کیا ? مائی نیم از خان کو مصر کے عام افراد ہی نہیں بلکہ ناقدین میں بھی مقبولیت حاصل ہوئی ہے?فلم ”مائی نیم از خان“ کو مصر میں ڈسٹری بیوٹ کر نے والی کمپنی United Motion Pictures کے سربراہ Antoine Zind کا کہنا ہے کہ انہوں نے عشروں بعد کسی ہندی فلم کو مصر میں نمائش کے لیے پیش کرنے کارسک اٹھایا لیکن اس فلم نے بھارتی فلموں سے متعلق ان کے تصور کو یکسر تبدیل کردیا ہے?واضح رہے کہ مائی نیم از خان کی بے پنا ہ مقبو لیت کے پیش نظر اس فلم کے انگریزی ورژن کو یورپ کے مختلف ممالک میں بھی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا?