5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
چین سے تجارتی حجم15 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے،مسعود خان
جنگ نیوز -
بیجنگ…پاکستان مستقبل میں آئل اینڈ گیس پائپ لائن کی ترسیل چین کے راستے کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان آئندہ پانچ سالوں کے دوران تجارتی حجم15 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے?چین میں نامزد پاکستانی سفارتکار مسعود خان نے بیجنگ میں ایکسپورٹ نمائش کے موقع پر کہا کہ نمائش میں پاکستانی ثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹالز لگائے گئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ چین کے راستے پاکستان میں آئل اینڈ گیس کی ترسیل سے چین مشرق وسطی? سمیت جنوبی ایشیائی ممالک سے مزید قریب آجائے گا جبکہ چینی سرمایہ کار پاکستان میں براہ راست انفرااسٹرکچر، توانائی، تعمیرات، مواصلات، زراعت، کان کنی اور پیداوار شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں?