5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
لاہور:پولیس اور نجی گارڈ کا تشدد،5بچوں کا باپ ہلاک
جنگ نیوز -
لاہور…لاہورکے علاقے ستوکتلہ میں پولیس اورنجی سیکیورٹی گارڈزکے مبینہ تشددسے پانچ بچوں کا باپ ہلاک ہوگیا،جس کے خلاف مقتول کے ورثا سراپااحتجاج بن کر سڑکوں پر نکل آئے?ٹاؤن شپ کے رہائشی پراپرٹی ڈیلر ریاض کے ورثا کے مطابق پنجاب سوسائٹی کی پولیس چوکی کا کانسٹیبل فاروق اورسوسائٹی کا سیکیورٹی گارڈصابراسے گھر سے بلاکر ساتھ لے گئے جس کے تھوڑی دیر بعد ریاض کی لاش گھرکے قریب سے ملی?ریاض کے ورثا کے مطابق اس پر کانسٹیبل فاروق اور اس کے ساتھیوں نے تشدد کیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی،ریاض کے ورثا نے ٹاؤن شپ میں بٹ چوک میں پہنچ کر ٹائر جلائے اور احتجاج کرتے ہوئے تین گھنٹوں تک ٹریفک بلاک کئے رکھی، پولیس نے ریاض کے والد معراج کی درخواست پرکانسٹیبل فاروق اور سیکیورٹی گارڈ صابر سمیت تین افراد کے خلاف قتل کا مقدمیہ درج کرکے انہیں گرفتارکرلیا?پولیس کی جانب سے انصاف کی یقین دہانی پرمظاہرین پرامن طور پرمنتشر ہوگئے?