5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کترینہ کیف اب ایکشن اسٹنٹ کرتی ہوئی نظر آئیں گی
جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…بالی وڈ کی دلکش اداکارہ کترینہ کیف نے جہاں اپنی اداکاری بہتر بنانے کے لئے محنت کی ہے وہیں وہ کرداروں کے انتخاب پر بھی توجہ دے رہی ہیں ?بتایا جارہاہے کہ کترینہ کیف ہدایت کارہ زویا اختر کی اگلی فلم میں ڈرٹ بائیک پر بیٹھ کر دشوار ایکشن اسٹنٹ کریں گی ?ایکشن سے بھرپور ان مناظر میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے وہ آ ج کل ممبئی میں ٹریننگ حاصل کررہی ہیں جبکہ وہ بہت جلد ایکشن اسٹنٹس کی باقائدہ تربیت حاصل کرنے کے لئے اسپین بھی جائیں گی?