5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
عراق: القاعدہ سے روابط رکھنے کا الزام، ابو عبدالله الشافل کو گرفتار کر لیا
جنگ نیوز -
بغداد …جنگ نیوز…عراقی سیکورٹی فورسز نے القاعدہ سے روابط رکھنے والے مزاحمت کارگروپ انصار السلام کے مبینہ رہنما ابو عبدالله الشافل کو گرفتار کر لیا? عراق میں تعینات امریکی فوج کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ابو عبدالله کو بغداد کے مضافاتی علاقوں منصور اور احمدیہ میں عراقی سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا? بیان کے مطابق ابو عبدالله انصار السلام کے بانی رہنما تھے اور ان کے القاعدہ سے بھی روابط تھے? ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق انصار السلام افغانستان میں سابق سوویت یونین کے خلاف لڑائی میں حصہ لینے والے جنگجوؤں نے 2001ء میں قائم کی تھی جس کا ہیڈ کوارٹر عراق کے کرد آبادی والے علاقے میں تھا تاہم 2003ء میں عراق پر امریکی حملے سے پہلے ہی انصار السلام کے ارکان اور رہنماؤں نے یہ ہیڈ کوارٹر خالی کر دیا تھا?