تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

مہنگائی پر قابونہ پایا تو انتہائی قدم پرمجبورہوں گے ،نواز شریف

جنگ نیوز -
لاہور…میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے مہنگائی پر قابونہ پایا تو انتہائی قدم اٹھانے پرمجبورہوجائینگے، لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ کرنیوالوں میں کسی دن میں بھی شامل ہوجاؤں گا ?انہوں نے یہ بات لاہور میں سینئر صحافی عطا الحق قاسمی کی رہائش گا پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہی،جہاں وہ ان کے بیٹے کی شادی کی مبارکباد کے لئے پہنچے تھے?نوازشریف کا کہنا تھا کہ20گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے بعد بل پہلے سے بھی زیادہ آرہا ہے?لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے کوئلے سمیت متبادل انتظام پر جانا چاہئے?پیٹرول ،تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے?عدلیہ اور پارلیمنٹ میں لڑائی کرانے والے پاکستان سے مخلص نہیں ہیں ?ہزارہ کی صورت حال پر ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ہزارہ کے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.