5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کراچی :وفاق کے زیرانتظام پیرا میڈیکل اسٹاف کا احتجاج جاری
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں وفاق کے زیرانتظام اسپتالوں کے پیرا میڈیکل اسٹاف نے سروس اسٹرکچراپ گریڈ کرنے اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے لئے دوسرے روز بھی احتجاج کیا?جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹرمیں یونائیٹڈ پیرا میڈیکل ایکشن کمیٹی کے تحت ہونے والے احتجاج میں وفاقی حکومت کے زیر انتظام اسپتالوں میں کام کرنے والے ملازمین نے سروس اسٹرکچر اپ گریڈکرنے، کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے لئے دوسرے روز بھی احتجاج جاری رکھا?پیرامیڈیکل اسٹاف نے صبح 9سے11 تک احتجاج ریکارڈ کرانے کے لئے اوپی ڈی میں کام نہیں کیا،جس کے باعث مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا?مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر ان کے مطالبات منظور نہ کئے گئے تو وہ احتجاج کا دائرہ کار وسیع کریں گے اور10مئی کو مکمل ہڑتال کریں گے?