تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

نیویارک حملہ سازش:فیصل شہزاد کی شدت پسند گروپ سے تعلق کی تردید

جنگ نیوز -
نیویارک…نیویارک میں ٹائمز اسکوئر پر حملے کی سازش میں زیر حراست مشتبہ شخص فیصل شہزاد نے کسی شدت پسند گروہ سے تعلق کی تردید کی ہے?غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک میں امریکی تفتیش کاروں کو اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے فیصل شہزاد کا کہنا تھا کہ ٹائمز اسکوئر بم حملے کی منصوبہ بندی اس نے خود اکیلے کی?اس کا کہنا تھا کہ اس کا تعلق کسی بھی شدت پسند گروپ سے نہیں ہے?فیصل شہزاد نے امریکی تفتیش کاروں کو بتایا کہ اس نے خود ٹرک خریدا تھا اور اس میں خود ہی دھماکا خیز مواد نصب کرکے اسے ٹائمز اسکوئر میں کھڑا کیا تھا اور جس کے بعد وہ اس جگہ سے چلا گیا تھا?امریکی حکام کا کہنا تھا کہ مشتبہ شخص فیصل شہزاد کو گذشتہ برس امریکا کی شہریت ملی تھی?امریکی حکام نے مزید بتایا کہ ٹائمز اسکوئر حملہ سازش سے قبل امریکی جاسوسی اداروں کو فیصل شہزاد کے بارے میں علم نہیں تھا?امریکی حکام نے بتایا کہ فیصل شہزاد کے بارے میں امریکی اداروں کے انتہائی خطرناک افراد کے ڈیٹابیس میں کوئی معلومات نہیں تھیں?امریکی حکام کو پیر کے روز ہی فیصل شہزاد کے بارے میں معلوم ہوا تاہم فیصل شہزاد تک پہنچنے کے ذرائع کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا?فیصل شہزاد کو دبئی فرار ہوتے ہوئے گذشتہ شب کینڈی ایئر پورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا?دوسری جانب نیویارک کے میئر مائیکل بلومبرگ نے فیصل شہزادکی گرفتاری کے بعدردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں برتاجائیگا،ان کا کہنا ہے کہ امریکامیں مقیم پاکستانی معاشرے کا اہم حصہ ہیں،اور وہ امریکاکی ترقی میں کرداراداکررہے ہیں?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.