تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

یوروزون میں صنعتی پیداوار 10 سالوں کی بلند سطح پر پہنچ گئیں

جنگ نیوز -
برسلز …جنگ نیوز…کساد بازاری سے بحالی کے عمل میں تیزی آنے سے یوروزون میں اپریل کے دوران صنعتی پیداوار 10 سالوں کی بلند سطح پر پہنچ گئیں? یوروزون کے تحقیقاتی ادارے کے سروے کے مطابق گزشتہ دوسالوں سے جاری اقتصادی بحران کے باعث صنعتی پیداوار میں متواتر کمی ریکارڈ کی گئی تھی تاہم یوروزون کے سولہ ممالک کے منظم و مؤثر ہائی اقدامات کی بدولت اپریل کے دوران صنعقی پیداوار دس سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی?سروے میں بتایا کہ رکن ممالک میں یونان کی معاشی صورت حال بہت مایوس کن دیکھی گئی ہے جس کیلئے یورپی یونین اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) نے اربوں ڈالر کی معاشی امداد فراہم کرنے پر رضا مندی عائد کر دی گئی ہے جس سے یونان میں مالیاتی بحران پر قابو پایا جا سکے گا?واضح رہے کہ یوروزون کے رکن ممالک نے معیشت کو اقتصادی بحران سے نکالنے کیلئے اصلاحی اقدامات اٹھائے جس کے نتیجے میں سنگل کرنسی استعمال کرنے والے صنعتی پیداوار اور روزگار کی صورت حال بہتر ہو رہی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.