تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پرویز مشرف دور میں کشمیر کاز کو ٹھیس پہنچی،شاہ محمود قریشی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کیساتھ پانی کا تنازع بڑھکیں مارنے یا بیانات دینے سے حل نہیں ہو گا? ان کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف دور میں کشمیر کاز کو ٹھیس پہنچی،جس کا تدارک کیا جا رہا ہے ?قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ موجودہ حکومت کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت کے تاریخی مؤقف پر لوٹ آئی ہے? انہوں نے کہا کہ مشرف کی کشمیر پالیسی سامنے آئی تو بہت سوال اٹھ جائیں گے? انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جامع مذاکرات کی بحالی کیلئے بھارتی حکام نے رضا مندی ظاہر کی ہے ? وزیر خارجہ نے کہا کہ خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے کہ آج پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے محفوظ ہونے کی ضمانت امریکی صدر باراک اوباما دے رہے ہیں? اس سے قبل ایم کیو ایم نے تیل کی قیمتوں میں اضافے پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا اور تسلی بخش جواب نہ ملنے پر ایوان سے علامتی واک آؤٹ بھی کیا? وفاقی وزیر محنت خورشید شاہ نے ایوان کو بتایا کہ ملک میں33 لاکھ بچے چائلڈلیبر کا شکار ہیں،حکومت ایسی قانون سازی پر غورکر رہی ہے کہ جبری مشقت لینے والوں کو سزا دی جا سکے?اجلاس میں مسلم عائلی قوانین ترمیمی بل2010 پیش کیا گیاجسے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا? ایوان میں مالی سال90-89،92-91اور06-2005پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی رپورٹس پیش کی گئیں? بعد میں اجلاس کل سہ پہر5 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.