تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کراچی: زمان ٹاون میں مشتعل افرادکی ہنگامہ آرائی،پولیس چوکی توڑ دی

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے زمان ٹاون تھانے کی حدود میں واقع پولیس چوکی کے باہر مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کی اور چوکی پر پتھراؤ کیا ہے? اہل علاقہ نے زمان ٹاون میں پولیس چوکی کو ٹریکٹر کے ذریعے گرادیا?تفصیلات کے مطابق کو رنگی کے علاقے زمان ٹاون تھانے کی حدود میں واقع ایک گھر میں ڈکیتی کرنے والی ایک لڑکی کو اہل محلہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا لیکن کچھ ہی دیر میں ایک موٹر سائیکل سوار شخص نے پولیس چوکی پر فائرنگ کی اور ملزمہ لڑکی کو چھڑاکر لے گیا ?ڈاکو لڑکی کے فرار کے بعد مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کی اور چوکی کو شہری حکومت کے ٹریکٹر کی مدد سے گرادی?صورت حال کے پیش نظر رینجرز اور پولیس کی مزید نفری نے پہنچ کر صورت حال کو کسی قدر قابو میں کر لیا ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.