تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

خطے کے ممالک افغانستان کوباہمی چپقلش کیلئے استعمال نہ کریں،نیٹو

جنگ نیوز -
اسلام آباد…افغانستان میں نیٹو کے سول نمائندے مارک سیڈ ول (Mark Sedwill) نے کہا ہے کہ خطے کے ممالک افغانستان کی سرزمین باہمی چپقلش کے لیے استعمال نہ کریں ، ان کاکہناہے کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی? اسلام آباد آمد کے بعد میڈیاسے بات چیت میں مارک سیڈول کاکہناتھاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے اور پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرناہوگا، انہوں نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے دونوں اطراف موجود دہشت گرد گروپ رابطے میں ہیں اور یہ مل کر کارروائیاں کرتے ہیں?افغانستان اور پاکستان کو دہشت گردی کے مشترکہ چیلنج کا سامنا ہے ،دہشت گرد گروپ دونوں ملکوں کے لیے خطرہ ہیں? مارک سیڈ ول نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے کا سیاسی حل نکالنا چاہیے لیکن وہاں سکیورٹی کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے فورسز کا رہنا ضروری ہے ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.