5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بھارت نے یورپی یونین اورامریکا کے دباؤپرمذاکرات کیے،وزیر خارجہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے مذاکرات یورپی یونین اورامریکا کے دباؤ پر شروع کیے? جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک کے میزبان حامد میر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت میں گرفتار اجمل قصاب اورنیویارک سے گرفتار ہونے والے فیصل شہزادکے معاملات ایک جیسے نہیں ہیں? ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اجمل قصاب کووکیل فراہم کرنیکافیصلہ ابھی نہیں کیا? انہوں نے بتایا کہ پاکستان کوترکی سے ڈرون طیارے جلد مل جائیں گے،