5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
حکیم اللہ محسود مسلمانوں کی نسل کشی سے باز رہے،بشیر بلور
جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا کے سئنیر وزیر بشیر احمد بلور نے کہا ہے کہ حکیم اللہ محسود زندہ ہے یا مردہ ہم کو اس سے کوئی غرض نہیں ? پشاور میں ہفتہ صفائی مہم شروع کرنے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بشیر احمد بلور نے کہا کہ حکیم اللہ محسود مسلمانوں کی نسل کشی سے باز رہے ?انہوں نے کہا کہ ہزارہ والے ہمارے بھائی ہیں اور صوبے کا حصہ ہیں اور حکومت نہیں چاہتی کہ وہ صوبے سے جدا ہوں? بشیر احمد بلور نے کہا کہ پرامن احتجاج ہزار ہ کے عوام کا حق ہے تاہم سرکاری یا نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی? انہوں نے کہا کہ جب ہم پختون خوا کا نام لیتے تھے تو گوہر ایوب اسمبلی میں بیٹھ کر اسکو آئین کے خلاف قرار دیتے تھے اور آج وہی الگ صوبے کا مطالبہ کر رہے ہیں?