5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کشمیر اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش
جنگ نیوز -
اسلام آباد…کشمیر اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کاسلسلہ شروع ہوگیاہے جو جمعہ کے روز تک جاری رہے گا، جبکہ آج رات ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اورآندھی کا نیا سلسلہ شروع ہونے کابھی امکان ہے? محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات گلگت بلتستان، راول پنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، کوئٹہ، ژوب اور خضدار ڈویژن میں بعض مقامات پر تیز ہوائیں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بارش اورآندھی کایہ سلسلہ رواں ہفتے کے دوران وقفے وقفے سے جاری رہے گا?محکمہ موسمیات نے کشمیر، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے بیشتر علاقوں میں بدھ ، جمعرات اورجمعہ کو آندھی اور گرد آلود جھکڑ چلنے کے علاوہ بارش کی پیشگوئی بھی کی ہے? کاشت کار حضرات کے لئے اطلاع ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے بارانی اور نہری علاقوں میں بدھ،جمعرات اورجمعہ کے روز وقفے وقفے سے تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بارش کی بھی توقع ہے?