تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس سے مقابلے میں مبینہ ڈاکوہلاک

جنگ نیوز -
ٹوبہ ٹیک سنگھ ... ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس سے مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکوہلاک ہوگیا،،جبکہ اس کے دو ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے?پولیس کواطلاع ملی تھی کہ مبینہ ڈاکوباطی خان ساتھیوں کے ہمراہ حافظ آباد سے مویشی چوری کرکے تھانہ گوجرہ کے علاقے بوجو وال پہنچا ہے جس پرپولیس نے گھیرا ڈال لیا،باطی خان اوراسکے ساتھیوں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی،تاہم جوابی فائرنگ سے باطی خان ہلاک ہوگیا،اس دوران اس کے ساتھی وریام اور ایک نامعلوم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس نے مسروقہ مویشی اور اسلحہ قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرلیاہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.