5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بولیویا :عوام نے روایتی مکا بازی کا تہوار جوش وخروش سے منایا
جنگ نیوز -
سانتاکروزڈیلاسیارا ... بولیویا میں عوام نے روایتی مکا بازی کا تہوار انتہائی جوش وخروش سے منایا? بولیویا کے گاؤں ماشا میں روایتی تہوار منانے کے لیے سب سے پہلے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے اور دوڑتے ہوئے سیکڑوں افرادمقررہ مقام پر آکرجمع ہوئے جہاں انھوں نے ریسلنگ کے رنگ کی طرح فائٹنگ کے لیے ایک مخصوص جگہ متعین کر لی اور پھر شروع کر دیامکے بازی کا مقابلہ ?مقابلے میں مختلف قبیلے کے لوگوں نے بھرپورحصہ لیا اورایک دوسرے پر گھونسوں کی بارش کرتے رہے ، کچھ لوگ تو اس میں لہو لہان بھی ہوگئے? کچھ مکے بازوں نے اپنے ہاتھوں میں دستانوں کے ساتھ پتھر بھی باندھ رکھے تھے?اس دوران خواتین مقابلے جیتنے والے مرد وں کے لیے نعرے لگاتی اور شور مچاتی رہیں? جبکہ ڈھول کی تھاپ پر موسیقی بھی جاری رہی? روایت کے مطابق مختلف گروپوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ بھی کیا گیا?