5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
جنگ نیوز -
اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے چار حلقوں کے ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کے اوقات کااعلان کردیاہے? این اے167،وہاڑی،این اے178 مظفر گڑھ،پی پی63 فیصل آباد اور پی پی259 مظفر گڑھ میں ضمنی انتخاب15 مئی کو ہوگا، اور پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہے گی?