5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سوڈان : قبائلی تصادم میں26 افراد ہلاک
جنگ نیوز -
خرطوم ... جنوبی سوڈان میں قبائلی تصادم کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے?جنوبی سوڈان کے فوجی ترجمان کے مطابق، ریاست یونیٹی سے تعلق رکھنے والے مسلح افراد نے ریاست وراپ کے چرواہوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دونوں اطراف سے 26 افراد ہلاک ہوگئے? ترجمان کاکہنا ہے کہ ریاست وراپ میں زیادہ تر آبادی کو غیر مسلح کردیا گیا ہے جبکہ ریاست یونیٹی میں اسلحہ ضبط کرنے کی مہم شروع کی جارہی ہے? گزشتہ برس جنوبی سوڈان میں قبائلی تصادم کے نتیجے میں ڈھائی ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوئے تھے?